روس کی فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کی پیشکش

روم(اے این این)روس نے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کی پیش کش کی ہے۔ روسی وزیر خارجہ سیرگی لافروف نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی اور اسرائیلی قیادت کے درمیان ثالثی کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔روم کے دو روزہ دورے کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری کشمکش کو بات چیت اور مذاکرات کے لیے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ اس سلسلے میں روس اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ادھر فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں حق واپسی مظاہرے جاری رہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ غزہ کی پٹی پر کئی سال سے مسلط کردہ معاشی پابندیاں ختم اور فلسطینی پناہ گزینوں کو واپس ان کے گھروں کو جانے کی اجازت دی جائے۔یہ مظاہرے 30 مارچ سے جاری ہیں۔ اور اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا بے جا استعمال کیاجا رہا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 235 فلسطینی شہید اور 12 ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔ اس دوران اسرائیلی فوج کے دو اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔'گزشتہ منگل کو فلسطینیوں اور اسرائیل نے مصر کی ثالثی کے تحت عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...