افغانستان: طالبان نے ہیلی کاپٹرمارگرایا، 2اہلکار ہلاک

قندھار، کابل (سنہوا+ نوائے وقت رپورٹ) طالبان نے قندھار میں ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جس کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک ہو گئے۔ آرمی ذرائع کا کہنا ہے ہیلی کاپٹر تکنیکی وجہ سے کریش لینڈنگ کے دوران تباہ ہوا۔ ضلع معروف میں افغان ائر فورس کا ہیلی کاپٹر جیسے ہی اڑا کریش ہو گیا۔ دریں اثنا غزنی کے ضلع گیلانی میں طالبان کا شیڈو گورنر محب احمد فضائی حملے میں مارا گیا۔ ادھر قندوز کے ضلع دشت ارچی میں آپریشن کے دوران 41 طالبان ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔ کابل میں نامعلوم مسلح افراد نے کابل علماء کونسل کے سربراہ عبدالبشیر حقانی کو قتل کر دیا۔ چھل ستون کے مقام پر مولانا عبدالبشیر حقانی کی لاش سڑک پر پائی گئی۔ واقعہ کے فوراً بعد ہی قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اندرونی حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن