لاہور(لیڈی رپورٹر)سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان عرفان حیدر نے کہاہے کہ سرکاری کالجز میں نظام تعلیم مفلوج ہو گیا ہے،سرکاری کالجز میں سائنس اور آرٹس ودیگر مضامین کے اساتذہ کی تعداد پوری نہیںصرف پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہی 847 اساتذہ کی کمی ہے اور باقی شہروں میں تو حالات تباہی کے دہانے پر ہیںاور جن مضامین میں اساتذہ کی کمی ہے ان مضامیں کی کلاسسز کا انعقاد ہی نہیں ہوتا اور طلباء پرائیویٹ ٹیوشن سینٹرز کی بھاری فیسیں دینے پر مجبور ہیں اور غریب طلباء ان بھاری فیسوں کو دینے سے قاصر ہیں اور اپنے مستقبل سے کھلم کھلا کھلواڑ چپ چاپ دیکھ رہے ہیں ان تمام نامساعد حالات کے تناظر میں ہم وزیر تعلیم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سنجیدہ حکمت عملی اپناتے ہوئے فوری طور پر سرکاری کالجز میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جائے ۔
اساتذہ کی کمی کے سبب سرکاری کالجز کی کا تعلیمی نظام مفلوج ہوکررہ گیا:عرفان حیدر
Nov 25, 2018