’پاکستان نے عمل سے ثابت کیا وہ امن چاہتا ہے‘:فوادچوہدری کاٹویٹ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایک بار پھر اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں امن چاہتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ دیکھا جاسکتا ہے کون سی طاقت امن عمل سے مخلص نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کرتارپور بارڈر جلد کھولاجائےگا،سرحد کے کھولے جانے کا عمل تاریخ ساز ہے،پاکستان نے امن کی طرف قدم بڑھایا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دکھایا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تاریخ فیصلہ کرے گی کون غلط تھا اور کون صحیح، دیکھا جاسکتا ہے کہ کونسی طاقت امن عمل سے مخلص نہیں۔

ای پیپر دی نیشن