سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔ وہ کل یعنی پیر کو اسلام آباد میں علیل بھائی شہباز شریف سے ملیں گے۔ محمد نوازشریف نے شہباز شریف کی صحت کے بارے میں اطلاعات سامنے آنے کے بعد بھائی سے ملنے کے لئے نیب کو باضابطہ درخواست کی تھی۔ گزشتہ روز نیب اعلامیے کے مطابق محمد نوازشریف کو شہباز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی گئی ہے۔ محمد نوازشریف اور محمد شہباز شریف کے درمیان کل اسلام آباد میں ملاقات ہو گی۔
نواز شریف کو قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف سے ملاقات کی اجازت مل گئی
Nov 25, 2018 | 20:32