غربت مٹاپروگرام کیلئے 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالرزقرض لینے کی منظوری،وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس میں اہم فیصلے

غربت مٹاپروگرام کیلئے 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالرزقرض لینے کی منظوری  دے دی گئی ہے ۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے لیے رقم پی ایس ڈی پی کے تحت جاری کی جائے گی، قرض لینے کی تجویز گزشتہ حکومت نے عالمی بینک کو بجھوائی تھی، نیا پاکستان ہاسنگ منصوبے کے لیے 5 ارب روپے مختص کرنیکی منظوری بھی دی گئی۔  ذرائع کے مطابق  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس میں جلاس میں تعلیم، صحت اور غربت کے چیلنجز سے نمٹنیکے لیے جامع فریم ورک کے ساتھ غربت مٹا پروگرام کے تحت عالمی بینک سے 42 ملین ڈالر قرض لینے کی منظوری بھی دی گئی، قرض لینے کی تجویز گزشتہ حکومت نے عالمی بینک کو بجھوائی تھی۔ اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس میں نیا پاکستان ہاسنگ منصوبے کے لیے 5 ارب روپے مختص کرنیکی منظوری بھی دی گئی ۔اجلاس میں وزیراعظم کو ملک کی معاشی و اقتصادی صورتحال اور 100 روزہ پلان کے تحت اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اکنامک ایڈوائزی کونسل کے بنائے گئے سب گروپس کی جانب سے رپورٹس پیش کی گئیں جب کہ حکام نے روزگار کی فراہمی، سوشل سیفٹی پروٹیکشن اور تجارتی توازن کے اہداف کی تکمیل کی سفارشات پر بریفنگ دیں۔ اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس میں معاشی بہتری کے لیے وسط مدتی ڈھانچہ جاتی فریم ورک کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ کمزور طبقات کے تحفظ کے لیے سماجی تحفظ فریم ورک کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیا پاکستان ہاسنگ منصوبیکے لیے رقم پی ایس ڈی پی کے تحت جاری کی جائے گی۔ اقتصادی مشاورتی کونسل نے نوجوانوں کو کارآمد شہری بنانیکے لیے جامع پلاننگ کا فریم ورک بنانے کا فیصلہ کیا جس کے تحت نوکریوں کی فراہمی اور برآمدات بڑھانے کی حکمت عملی جلد تیار کی جائے گی۔اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کی شرکت مشیر ڈاکٹر عشرت حسین ، سید سلیم رضا اور دیگر اعلیٰ حکام کی بھی شرکت برآمدات میں اضافے ، ٹیکس اصلاحات اور روزگار کے مواقع سے متعلق بریفنگ اجلاس میں معیشت کے دوسرے شعبوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی ۔اجلاس میں معیشت کی بہتری کے لئے سفارشات کی منظوری ،سوشل پروٹیکشن فریم ورک کا مقصد غریب طبقے کو صحت،تعلیم میں سہولیات کی فراہمی ہے سہولیات کی فراہمی سے معاشرے کے پسے طبقے کو غربت سے نکالنے میں مدد ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن