10امریکی یونیورسٹیوں کے نمائندوں کا دورہ یو ای ٹی

لاہور(پ ر)امریکہ کی 10مختلف یونیورسٹیوں کے نمائندوں کے وفد نے یوای ٹی کا دورہ کیا۔وفد نے وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور سے ملاقات کی۔ وفد نے یو ای ٹی کے ساتھ تعلیمی اور تحقیقی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی طلبہ کیلئے اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے کے لئے مختلف پروگرامز اور کورسز کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ یو ای ٹی کے طلباء کو فری GREورکشاپس اورمفت موک امتحانات کی سہولت فراہم کریں گے۔ امریکی وفد نے جامعہ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا۔ وفد میں ٹیکساس یونیورسٹی، نیویارک یونیورسٹی،اوکلا ہوما سٹی یونیورسٹی،سینٹ لوئس یونیورسٹی،ایلی نوائے انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی،مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی،یونیورسٹی آف ساؤٹھ ڈکوٹا،مارشل یونیورسٹی،فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی اور کلارکسن یونیورسٹی کے نمائندے شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن