بھارت خواتین پر تشدد، جنسی ہراساں کرنے والے ممالک میں 7برس سے سرفہرست

اسلام آباد (آن لائن) بھارت کا اعزاز، خواتین پر تشدد اور ان کو جنسی ہراساں کرنے کے واقعات کے اعدادوشمارمیں دنیا بھر میں سرفہرست ہے۔ افغانستان دوسرے اور شام تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ بھارت آبادی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے جو کہ گزشتہ 7برس سے 2018تک خواتین کے لیے سب سے خطرناک ملک ثابت ہورہا ہے۔ آج دنیا بھر میں خواتین پرتشدد کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ تھامسن رائٹرز فاؤنڈیشن کی طرف سے کئے جانے والے ایک سروے میں بتایا گیا کہ بھارت میں سب سے زیادہ لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی، جنسی ہراسانی اور گھریلو تشدد کے واقعات پیش آتے ہیں جس پر2012سے خواتین کے حقوق کیلئے احتجاج جاری ہے۔آر ٹی ایف 2018 کے لیے جاری کردہ فہرست میں خواتین کے لیے خطرناک ترین ثابت ہونے والے ممالک میں پاکستان کا چھٹا نمبر ہے ۔جس کی بنیادی وجوہات غیرت کے نام پر قتل، جنسی ہراسانی، گھریلو تشدد، جنسی تفریق اور روایتی رسم و رواج ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...