سی پیک جیسے اہم منصوبے پر غیر مصدقہ اعدادوشمار سے پرہیز کیا جائے: احسن اقبال

اسلام آباد (این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے وزیر منصوبہ بندی اسدعمر کے اعدادوشمار کی تصحیح کرتے ہوئے کہاہے کہ سی پیک جیسے اہم منصوبے پر غیر مصدقہ اعدادوشمار سے پرہیز کرنا چاہیے ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ سی پیک منصوبے پر پی ٹی آئی حکومت کے غیرذمہ دارانہ بیانات سے پہلے ہی کئی مسائل پیدا ہوچکے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ عمران نیازی اور ان کی کابینہ کے ارکان سی پیک منصوبوں کو متنازعہ نہ بناتے تو عالمی غلط فہمیاں پیدا نہ ہوتیں ۔انہوںنے کہاکہ سی پیک منصوبوں کے لئے چین کے قرضوں کا کل حجم 18 ارب ڈالر نہیں تقریبات 5.8 ارب ڈالر ہے۔انہوںنے کہاکہ اس قرض کی ادائیگی کی مدت بیس سے پچیس سال اور شرح سود اوسط دو فیصد ہے ۔انہوںنے کہاکہ توانائی کے تمام منصوبے سرمایہ کاری کی شکل میں ہیں ،بلاشبہ یہ قرض نہیں بلکہ برادر ملک پاکستان کے لئے خصوصی رعایت ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...