اسلام آباد (این این آئی + آن لائن) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے سی پیک سے متعلق امریکی خدشات سے ا تفاق نہیں کرتے، چین نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ڈٹ کر ساتھ دیا۔ ٹویٹر پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چین سے لیے گئے کمرشل قرض میں مستقبل میں کمی نظر آئے گی۔ اقتصادی زونز کے قیام سے خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ سی پیک ہماری ترجیح نمبر ایک ہے۔ یہ عظیم راہداری پاکستان اور چین ہی نہیں بلکہ پورے خطے کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھولے گی۔ اس منصوبے کے حوالے سے امریکی خدشات سے اتفاق نہیں کرتے۔ معاون خصوصی نے کہا سی پیک پاکستان کی ترجیح نمبر ایک ہے۔ یہ منصوبہ اقتصادی ترقی کا ضامن ہے۔ عظیم راہداری پورے خطے کی خوشحالی کی راہیں کھولے گی۔ پاک چین دوستی دنیا میں مثال بن چکی۔ شہد سے میٹھی ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہری ہے۔ سی پیک کے تحت اقتصادی زونز کے قیام سے خوشحالی اور ترقی کے دروازے کھلیں گے۔