نواز شریف جلد صحت یاب ہوکر وطن واپس لوٹیں گے:رانا آصف محمود

جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنماو سابق یو سی وائس چیئرمین رانا آصف محمود نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نوا زشریف کا جینا مرنا پاکستان اور عوام کیلئے ہے حکومتی وزراء میاں محمد نواز شریف کی بیماری پر اب بھی سیاست کررہے ہیں قوم اپنے محبوب لیڈر کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہے وہ انشاء اللہ صحت مند ہو کر وطن لوٹیں گے اور تمام کیسز سے سرخرو ہو کر جلد قوم کے درمیان موجود ہوں گے، اپنے ایک بیان میںرانا آصف محمود نے کہا کہ موجودہ حکومت کے تمام دعوے اور نعرے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں کسی ایک شعبہ میں بھی حکومت نے کوئی کارکردگی نہیں دکھائی ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناکام خارجی و داخلی پالیسیوں کی بدولت کشمیر کاز کو بہت نقصان پہنچا ہے ، انہوں نے کہا کہ حکمران خود سیاسی انارکی میں اضافہ کررہے ہیں ان کی عوام کو تقسیم کرنے کی سازشیں کسی صورت ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔

ای پیپر دی نیشن