سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں تیزہوائوں کے ساتھ بارش پہاڑوں پربرفباری ،سردی بڑھ گئی

Nov 25, 2019

الریاض(این این آئی)سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،عرب ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایاکہ مملکت کے چھ علاقوں جازان، عسیر، الباحہ مکہ معظمہ ، مدینہ منورہ، الریاض اور دیگر ساحلی علاقوں میں آئندہ 24گھنٹے کے دوران تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزیدخبریں