ماسکو(اے پی پی) روس نے کہا ہے کہ اوپیک پلس توانائی معاہدے میں توسیع بارے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے، موجودہ معاہدے کی مدت یکم اپریل 2020 ء تک ہے اور اس دوران ہم تیل مارکیٹ کی صورتحال کا بخوبی جائزہ لے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار روسی وزیر توانائی الیگزینڈر نووک نے گزشتہ روز ایک بیان میں کیا۔معاہدے کی توسیع موسم گرما تک کرنے بارے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔
اوپیک پلس توانائی معاہدے میں توسیع بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہے،روس
Nov 25, 2019