فرانس میںییلو جیکٹ تحریک کے 54 ویں ہفتے میںبھی مظاہرے

Nov 25, 2019

پیرس (آئی این پی ) فرانس میں یلو جیکٹ تحریک کے مظاہرے 54 ویں ہفتے بھی جاری ر ہا اور فرانس کے مختلف شہروں میں بڑی تعداد میں لوگوں نے ان مظاہروں میں شرکت کر کے سرمایہ دارانہ نظام کی مذمت کی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یلوجیکٹ تحریک کے کارکنوں نے سنیچر کو مسلسل 54 ویں ہفتے ملک کے مختلف شہروں میں ایسے میں مظاہرے کئے کہ اس تحریک کو شروع ہوئے ایک سال ہو گیا ہے۔ مظاہرین نے احتجاج کے دوران صدر امانوئل میکرون اور ان کی اقتصادی پالیسی کے خلاف خلاف نعرے لگائے۔فرانس کے صدر میکرون کی پالیسیوں کے خلاف فرانس میں احتجاجی مظاہرے 54 ویں ہفتے بھی جاری رہے جبکہ حکومت نے پچھلے ہفتوں کے دوران ان مظاہروں کو طاقت کے ذریعے بے دردی کے ساتھ کچلنے کی کوشش بھی کی تھی لیکن وہ اپنے مقصد میں ناکام رہی۔

مزیدخبریں