امریکا سے چین کے اختلافات،اسرائیلی ریاست مخمصے کا شکارہوگئی

Nov 25, 2019

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)صہیونی ریاست اسرائیل کے امریکی کیمپ میں ہونے کی وجہ سے چین اور اسرائیل کے درمیان ماضی میں پرکشش نہیں رہے ہیں مگر اب دونوں ملک ایک دوسرے کی ضرورت کومحسوس کرتے ہوئے ایک دوسرے کے قریب آنے لگے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق حالیہ برسوں کے دوران اسرائیل اورچین کے دوران تعلقات میں کافی بہتری آئی ہے۔ اسرائیل اپنی دفاعی، اقتصادی اور معاشی ضروریات کے پیش نظر چین سے بے نیاز نہیں ہوسکتا۔ اسرائیلی ریاست چین کے وسیع سیاسی اور اقتصادی نیٹ ورک سے استفادے کے لیے کوشاں ہے۔ بڑے اقتصادی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات صہیونی ریاست کی مجبوری ہے۔ دوسری طرف چین اسرائیل کی ٹیکنالوجی اور دفاعی و فوجی آلات کو اپنے لیے ضروری قرار دیتا ہے۔اس میں شبہ نہیں کہ اسرائیل اور امریکا کے درمیان گہرے تزویراتی تعلقات ہیں۔ امریکا کے لیے اسرائیل کو چین کے قریب آنے پر تشویش ہوسکتی ہے۔دوسری طرف چین کے عرب ممالک کے ساتھ بڑھتے تعلقات کے دوران امریکا چین اور اسرائیل کے درمیان قربت کو بھی اپنے لیے مفید خیال کرتا ہے۔

مزیدخبریں