حمزہ بے گناہ، وزیراعظم، نیب نے پاکستان کو بدنام، معیشت تباہ کی: مریم اورنگزیب

لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو سیاسی انتقام میں قید ہوئے چھ ماہ ہونے والے ہیں، حمزہ بے گناہ ہیں۔ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے بغیر کسی جرم، ریفرنس یا الزام کے حمزہ شہباز کو قید کر رکھا ہے۔ سیاسی مخالفین کا وجود مٹانے کے خبط میں مبتلا ذہنی پسماندہ، کم ظرف اور سیاسی جاہل ہیں۔ شاہد خاقان عباسی، رانا ثناء اللہ، سعد رفیق، سلمان رفیق، حمزہ شہباز اور مفتاح اسماعیل ریاست کے ضمیر کے قیدی ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نالائق وزیراعظم اور نیب نے مل کر پوری دیا میں پاکستان کی بدنامی کرلی اور ملک کی معیشت تباہ کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن