بھارت کی 6 سالہ سارہ نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر 2 منٹ 7 سیکنڈ میں ریوبک کیوبک حل کر لیا

نئی دہلی (نیٹ نیوز) گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام شامل کرانے کے لیے بھارتی شہر چنائی سے تعلق رکھنے والی 6 سالہ سارہ نے معروف تامل شاعر ویرا مْتھو کی ایک نظم کو گنگناتے ہوئے محض 2 منٹ اور 7 سیکنڈ میں ریوبک کیوب کو حل کر لیا۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لیے تامل ناڈو کیوب ایسوسی ایشن نے اس مقابلے کا انعقاد کیا تھا۔ تامل ناڈو کیون ایسوسی ایشن نے سارہ کو سب سے ذہین بچی کے اعزاز سے نوازا، میڈل اور اسناد بھی پیش کی گئیں۔ بچی کے والد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سارہ خداداد صلاحیتوں کی مالک ہے اور 2 سال کی عمر سے ہی ریوبک کیوب سے کھیلنے لگی تھی۔

ای پیپر دی نیشن