موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیرملک امین اسلم نے کہاہے کہ حکومت نے دوہزارتیس تک تمام نئی گاڑیوں کے تیس فیصدکوبجلی پرمنتقل کرنے کاعزم کررکھاہے۔
عرب نیوزکو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اگلے چارسال میں ایک لاکھ گاڑیوں اورپانچ لاکھ موٹرسائیکلوں اوررکشائوں کوبجلی پرمنتقل کرنے کاعمل شروع کیاجائیگا۔وزیراعظم کے مشیرنے کہاکہ حکومت برقی گاڑیوں کے درآمدکنندگان اورایسی گاڑیاں بنانے والوں کے لئے جلدٹیکس مراعات کی پیشکش کرے گی جس کامقصد تیل کے درآمدی بل میں کمی لانا، کاربن کے اخراج کی روک تھام، صنعتی ترقی کا فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرناہے۔