چینی تیز رفتار ریلوے لائن کی لمبائی رواں سال کے آخرتک 35000 کلومیٹر ہوجائے گی

Nov 25, 2019 | 11:43

ویب ڈیسک

 چین کی ریلوے نے کہا ہے کہ رواں سال کے آخر تک چین میں تیز رفتار ریلوے نیٹ ورک کی کل لمبائی 35000 کلو میٹر تک پہنچ جائے گی جو دنیا میںسب سے زیادہ ہے۔ اندازے کے مطابق 2019 میں چین میں ریلوے کے ذریعے سفر کرنے والوں کی تعدادکل 3.6 ارب ہوگی جو 2012ءکے مقابلے میں 92 فیصد زیادہ ہے۔اس کے علاوہ رواں سال چین لاوس ریلوے ، جکارتہ بینڈنگ ہائی سپیڈ ریلوے اور ہنگری سربیا ریلوے جیسے بیرونی منصوبوں میں بھی پیش رفت ہوئی ہے جن سے چین کے ریلوے کے عالمی وقار میں اضافہ ہواہے۔

مزیدخبریں