شمال مغربی چین کے صوبے سچوان کی ایک یونیورسٹی نے ملک کی پہلی سائنس فکشن(افسانہ) ریسرچ اکیڈمی قائم کردی ہے،سچوان یونیورسٹی اور سچوان ایسوسی ایشن فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے مشترکہ طورپر چائنہ سائنس فکشن ریسرچ اکیڈمی قائم کی ہے،یہ اکیڈمی 5ویں چینی انٹرنیشنل سائنس فکشن کانفرنس چھنگ دو کے اختتام کے موقع پر قائم کی گئی ہے،اکیڈمی یونیورسٹی کے ادب اور ثقافت سکول کے تحت چلائی جائے گی۔اور یہ ملکی اور غیر ملکی دونوں کے سائنس فکشن پر توجہ مرکوز رکھے گی ،سکول کے ڈین لی یی نے کہا ہے کہ اکیڈمی نوجوانوں اور ادھیڑ عمر محققین کی سائنس فکشن ادب ، سائنس فکشن ثقافت ،سائنس فکشن کمیونیکیشن اور سائنس فکشن صنعت میں ٹیم تیار کرے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی چین میں ہم عمر سائنس فکشن کی مقام پیدائش ہے،جو بڑی تعداد میں ہم عمر سائنس فکشن ماسٹر پیدا کررہی ہے،اب اس کے پاس سائنس فکشن ترجمے اور تنقید کیلئے اساتذہ کی بڑی تعداد موجود ہے،سکول سائنس فکشن ورلڈ میگزین کا ناشر ہونے کے باعث توقع ہے کہ سائنس فکشن تبصرہ بھی لانچ کرے گا، جو آئندہ چین میں پہلا سائنس فکشن تعلیمی رسالہ ہوگا،سائنس فکشن صنعت کی 2019میں سائسن فکشن کانفرنس کے موقع پر اس مہینے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق چین کی سائنس فکشن صنعت میں پچھلے سال زبردست ترقی ہوئی تھی،اس نے 2018کے دوران 45.6ارب یوآن(6.5ارب امریکی ڈالر ) کی آمدنی حاصل کی جو 2017کے مقابلے میں 2.26فیصد زیادہ تھی۔