سمووا میں خسرے سے 22 افراد ہلاک

 سمووا میں خسرہ سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہو گئی ہے،سمووا حکومت نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاہے کہ گزشتہ روز دو مزید افراد خسرہ کی بیماری کے باعث ہلاک ہو گئے اس طرح اکتوبر تک مرنے والوں کی تعداد22 ہو گئی ہے ، وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں خسرہ کے کل 1797مریض ریکارڈ کئے گئے جبکہ صرف گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 153 مریض سامنے آئے ہیں،خسرہ کے زیادہ تر مریضوں کا تعلق اوپولو جزائر سے ہے جہاں سمووا کا دارالحکومت اپیا واقع ہے ،92 فیصد مریضوں میں جنہیں داخلہ دیاگیا ہے بچے بھی شامل ہیں ان میں سے 11 بچے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہیں 147 مریضوں کوتمام صحت سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں جنوبی بحرالکاہلی جزیرہ اس بیماری کے باعث ہنگامی صورتحال میں ہے ،تمام سکول بند کر دیئے گئے ہیں ،ملک بھر میں خسرہ کے ٹیکے لگانے کی مہم جاری ہے اور شہریوں کو ایک جگہ جمع ہونے سے منع کیاگیا ہے اس وقت تک ٹیکے لگانے کی مہم کے دوران 32743 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن