مصر ،میڈیا دفتر پر چھاپا، 3صحافی گرفتار

 مصر کی پولیس نے مقامی صحافتی ادارے مدی مصر کے دفتر پر چھاپہ مار کر اس سے وابستہ 3 نیوز ایڈیٹرز کو گرفتار کرلیا۔فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر کی آزاد نیوز سائٹ نے بتایا کہ' سیکیورٹی فورسز جاچکی ہیں، ہمارے دفاتر میں داخل ہونے والے ایک شخص کے مطابق ہمیں صرف ہمارے فونز اور لیپ ٹاپس واپس ملے ہیں، لینا اتالا، محمد حمامہ اور رانا ممدوہ کو پروسیکیوشن سروس لے جایا گیا ہے۔صحافتی ادارے مدی مصر نے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں لکھا کہ ' سادہ لباس میں ملبوس 9 افسران نے کئی گھنٹوں تک ویب سائٹ کے صحافیوں سے پوچھ گچھ کی، ان سے فونز اور لیپ ٹاپ ان لاک کرکے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ گرفتار کیے گئے صحافی اس وقت کہاں ہیں اس حوالے سے کچھ معلوم نہیں۔

ای پیپر دی نیشن