وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج جیل میں مر سکتے ہیں، ڈاکٹرز

Nov 25, 2019 | 17:06

ویب ڈیسک

وکی لیکس ویب سائٹ کے بانی جولیان اسانج کی جیل میں خراب صحت پر کئی ڈاکٹروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کم از کم ساٹھ ڈاکٹروں نے وکی لیکس کے بانی کی جیل میں خراب صحت کے تناظر میں ایک کھلا خط تحریر کیا ۔ اس خط میں ان کی صحت کو لاحق شدید خطرات کو بیان کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے تحریر کیا کہ جیل میں اسانج کی صحت خراب سے خراب تر ہو رہی ہے اور یہ ان کی زندگی کے لیے خطرناک صورت حال ہے۔ اسانج کو ضمانتی شرائط کی خلاف ورزی لندن کی ایک عدالت نے پچاس ہفتوں کی سزا سنائی تھی اور وہ یہی سزا کاٹ رہے ہیں۔ ان کی امریکا کو حوالے کرنے کے مقدمے کی کارروائی اگلے سال فروری میں شروع ہو گی۔

مزیدخبریں