گجرات (نامہ نگار) چوہدری عابد رضا، نوابزادہ طاہرالملک کی نیب آفس حملہ کیس میں درخواست ضمانت کنفرم ہوگئی۔ تفصیل کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نمبر 1سے چوہدری عابد رضا ایم این اے، نوابزادہ طاہرالملک، سردار ایاز صاد ق، سابق میئر کرنل (ر) مبشر، خواجہ سلمان رفیق ودیگر کی نیب حملہ کیس میں درخواست ضمانت کنفرم ہوگئی ہے۔