لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کے الزام میں دائر درخواست پر وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب لیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے محمد اسامہ کی درخواست پر سماعت کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی نے عدالتی حکم پر درخواست گزار کا معاملہ حل نہیں کیا، وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ وائس چانسلر توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔