اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے سابق ایم ڈی پی ایس او امجد پرویز جنجوعہ کی جانب سے اضافی تنخواہ اور مراعات لینے کیخلاف اپیل مسترد کردی۔ سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزا ر احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ وکیل پی ایس او نے موقف اپنایا کہ امجد پرویز جنرل مینیجر تھے انکو ایم ڈی کا اضافی چارج دیا گیا۔
سابق ایم ڈی پی ایس او کی جانب سے اضافی تنخواہ اور مراعات کیخلاف اپیل مسترد
Nov 25, 2020