اپوزیشن کو رویہ اور حکمت عملی پر ہر صورت نظرثانی کرنا ہوگی: گورنر 

Nov 25, 2020

لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جلسوں کی سنچری بھی مکمل کر لے تو حکومت کہیں جانیوالی نہیں ہے۔ کرونا پر اپوزیشن جماعتوں کی غیر سنجیدگی ملک وقوم کیلئے تبا ہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔ اِن کو اپنے رویہ اور سیاسی حکمت عملی پر ہر صورت نظر ثانی کر نا ہوگی۔ عوام حکومت، جمہوریت اور پار لیمنٹ کیساتھ متحد کھڑے ہیں۔ ہر گزرتے دن کیساتھ پاکستان کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ وہ گورنر ہاؤس میں ایک تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا اْنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مشکل تر ین معاشی حالات کے دوران اقتدار میں آئی مگر حکومتی معاشی ٹیم نے اپنی کامیاب حکمت عملی کے ذریعے پاکستان کو معاشی بحران سے نکالا ہے اور آج پاکستان کی انڈسڑی مکمل طور پر بحال ہو چکی ہے۔ جسکی وجہ سے پاکستان میں روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ اْنہوں نے کہا کہ قومی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانیوالی اپوزیشن جماعتوں کو قوم کسی صورت معاف نہیں کریگی۔ عام انتخابات 2023میں ہی ہوں گے۔ مخالفین پھر ناکام ہونگے۔

مزیدخبریں