اسلام آباد(نا مہ نگار)احتساب عدالت نے جعلی اکاونٹس کیس میں نیب کی طرف سے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈووی والا کے شئیرز منجمد کرنے کے فیصلہ کی توثیق کردی۔منگل کوسماعت کے دوران عدالت کو بتایاگیاکہ سلیم مانڈووی والا کے ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ 31لاکھ شئیرز منجمدکردیے ہیں، عدالت نے سلیم مانڈووی والا کے اثاثے منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کر دی۔نیب کے مطابق سلیم مانڈووی والا نے بینامی دار ملازم طارق محمود کے نام شئیرز خریدے،شئیرز کی خریداری کے لیے 3 کروڑ کی رقم جعلی اکاونٹ اے ون انٹرنیشنل سے آئی،یاد رہے کہ نیب نے سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کو بھی کیس میں ملزم نامزد کیاہے۔