لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعۃ الدعوۃ کے رہنمائوں کے خلاف مزید تین مقدمات میں فرد جرم عائد کر دی۔ عدالت نے جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنمائوں پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد کے خلاف فرد جرم عائد کرتے ہوئے مقدمات کی سماعت آج 25نومبر تک کیلئے ملتوی کی ہے۔ جن مقدمات میں فرد جرم عائد کی گئی وہ سی ٹی ڈی کی جانب سے لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں درج کئے گئے تھے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 1میں ہی مقدمہ نمبر 34/19کی بھی سماعت ہوئی۔ عدالت نے جماعۃ الدعوۃ کے رہنمائوں میں نقول تقسیم کیں جبکہ آئندہ تاریخ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے سماعت یکم دسمبر تک کیلئے ملتوی کی ہے۔
جماعۃ الدعوۃ کے 3 رہنماؤں پر مزید 3 مقدمات میں فرد جرم عائد
Nov 25, 2020