کرناٹکا: ویسے تو دنیا بھر میں عجیب و غریب تہواروں کی کوئی کمی نہیں لیکن جنوبی ہندوستان کے ایک چھوٹے سے قصبے گماتاپورا میں ہر سال دیوالی ختم ہونے کے اگلے روز ’’گورہبّا‘‘ یعنی ’’گوبر کی جنگ‘‘ کا تہوار منایا جاتا ہے جس میں لوگ ایک دوسرے پر گائے کے گوبر کے گولے بنا بنا کر پھینکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ہندو دھرم میں گائے کو مقدس مقام حاصل ہے اور اسی وجہ سے ہندوؤں میں گائے کو ’’گئو ماتا‘‘ کہا جاتا ہے جبکہ گائے کا گوبر بھی اتنا ہی ’’پوِتّر‘‘ (پاک) سمجھا جاتا ہے جو ہندو عقیدے کے مطابق لوگوں کو کئی پریشانیوں اور آفات سے بھی بچاتا ہے۔
بھارت : کرناٹک میں ’’گوبر کی جنگ‘‘ کا تہوار منایا جاتا ہے
Nov 25, 2020