قدرتی ہیروں سے بنا دنیا کا سب سے مہنگا فیس ماسک

گزشتہ سال جب کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا تو ہر جگہ ماسک کی مانگ میں اضافہ دیکھا گیا اور اب وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان ماسکس کو مزید جدت دی جا رہی ہے۔حال ہی میں اسرائیل کی ایک لگژری جیولری برانڈ کے سربراہ اساک لیوی نے ایک فیس ماسک تیار کیا ہے جو دنیا کا سب سے مہنگا اور قیمتی ماسک ہے۔لگڑری جیولری برانڈ کے سربراہ نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر 15 لاکھ ڈالر مالیت کا ماسک تیار کیا جس میں 250 گرام 18 کیرات سونا اور 3 ہزار 608 کے قریب قدرتی 
کالے اور سفید ہیرے لگائے گئے، اس ماسک کا وزن 9 اونس ہے۔

ای پیپر دی نیشن