بہاولپور ڈویژن کی سب سے بڑی  نہر پنجند پر قائم پل بیاسی ہزار شکستہ

چنی گوٹھ (نامہ نگار) بہاولپور ڈویژن کی سب سے بڑی نہر پنجند پر قائم پل بیاسی ہزار شکستہ‘آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔محکمہ انہار اور انتظامیہ کی غفلت اور لا پرواہی کی وجہ سے کسی وقت بھی کو ء بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے۔اس سلسلے میں مقامی افراد نے بتایا کہ بہاولپور اور رحیم یار خان کے اضلاع  کے کچے اور بیٹ کے علاقوں کوملانے والا اہم پل بیاسی ہزار جو پنجند نہر پر واقع ہے اس کا حفاظتی جنگلا اور دیوار ٹوٹ جانے کی وجہ سے کسی وقت بھی کوں بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے  یہاں سے ضلع بھاول پور اور رحیم یارخان کی منڈیوں میں زرعی اجناس آنے اور لے جانے میں یہ پل کلیدی کردار ادا کر رہاہے۔ 

ای پیپر دی نیشن