ووہان (شِنہوا) وسطی چین کے صوبہ ہوبے کا صدر مقام ووہان ، جو ایک دفعہ کوویڈ19-کی وبا سے شدید متاثرہوا تھا، 28 نومبر سے 6 دسمبر تک ڈیجیٹل تجارتی کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔ووہان میونسپل حکومت کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل فانگ جی نے منگل کو بتایا کہ یہ وبا کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا اور سب سے جامع اقتصادی و تجارتی پروگرام ہوگا۔فانگ نے مزید کہاکہ اس سے دنیا کو ووہان کی معاشی بحالی کی طاقت کا پتہ چلے گا اوراس سے ملکی اور عالمی تجارت میں شہر کا اثر و رسوخ مزید مضبوط ہوگا۔پروگرام میں نمائشوں ، فورمز اور خریداری سمیت متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیاجائے گاجن کا مقصد بین الاقوامی اور ملکی تجارت وسرمایہ کاری کے لئے ایک پلیٹ فارم تیار کرنا ہے۔تجارتی میلے میں 50 سے زائد ممالک ، 100 صنعتی انٹرنیٹ کاروباری اداروں اور 100 غیر ملکی تجارتی کاروباری اداروں کے سفارتی نمائندے اور خریدار وفود شرکت کریں گے، میلے میں 5 ہزار سے زائد برانڈز کی نمائش کی جائے گی۔