اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی، مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری سے ان کی طبیعت دریافت کی،آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا،صدر آصف علی زرداری کو مولانا فضل الرحمان نے بی بی بختاور بھٹو زرداری کی نسبت طے ہوجانے پر مبارک باد دی۔