اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے) کی بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر کاروائی،ریسٹورینٹس اور سروس سنٹر سیل کر دیئے گئے جبکہ 25 سے زائدکمرشل بلڈنگوں کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں بلڈنگ مالکان کو غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کی ہدایت ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن اور جی ٹین کے سب سیکٹر کی مارکیٹوں میں غیر قانونی طور پر قائم ریسٹورنٹ اور چار سروس سٹیشن کو سیل کر دیا گیا ہے غیر قانونی طور پر قائم 25 سے زائد عمارتوں کے مالکان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی طور پر قائم تعمیرات کو از خود گرا دیں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر نوٹسز کی معیاد کے بعد ان عمارتوں کے مالکان کوجرمانے اور سیل کرنے کے ساتھ غیر قانونی تعمیرات کو گرانے کا عمل بھی شروع کر دیا جائے گا سی ڈی اے کی جانب سے بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر جن عمارتوں کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ان میں سکول،ہوٹل، ہوسٹل، سینما اور رہائشی علاقوں میں 50سے زائد عمارتوں میں غیر قانونی طور پر تعمیر کی جانے والی تعمیرات اور نئے قائم ہونے والے ہوسٹلز کو بھی نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں غیر قانونی طور بنائے گئے سروس سٹیشنز ایک طرف پانی کا بے جا استعمال کر کے ضائع کرتے ہیں اور دوسری طرف ان سٹیشنز کا پانی سٹرکوں پر ٹھہرنے سے سٹرکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہیں۔