اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد کے سینئر صحافی وقار ستی کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ سابق صدر اور چیئرمین پیپلزپارٹی نے الگ الگ تعزیتی پیغام میں وقار ستی سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت ان کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے وقار ستی کی والدہ کے لئے مغفرت اور بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی