اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فوادحسین نے کہا ہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نوجوانوں کیلئے جلد ویڈیو گیمز پروگرامنگ کا آغاز کر رہی ہے۔منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر آپ کو پڑھنے سے دلچسپی نہیں اور فون پر ویڈیو گیمز سے رغبت ہے تو تیاری رکھیں،وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ویڈیو گیمز پروگرامنگ کا خصوصی پروگرام لارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کو لانے کا مقصد ہے کہ ہم 90 ارب ڈالر کی اس انڈسٹری کاحصہ بن سکیں۔ انہوںنے کہا اینی میشن اور ویڈیو گیمز سرٹیفیکیشن پروگرام نوجوانوں کیلئے گیم ہی نہیں گیم چینجر ہوں گے۔