اسلام آباد ( جاوید صدیق ) اسرائیلی وزیراعظم نیجمن نیتن یاہو اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید کو ایک نوبل انعام یافتہ شخصیت نے نوبل انعام کیلئے نامزد کیا ہے۔ مشرق وسطیٰ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں شخصیات کو نوبل انعام یافتہ ولیم ڈیوڈ ٹرمبل نے نامزد کیا ہے۔ ولیم ڈیوڈ ٹرمبل کو 1998 میں آئر لینڈ کے مسئلہ کے حل کیلئے خدمات پر نوبل انعام دیا گیا تھا۔ ولیم ڈیوڈ ٹرمبل نے دونوں شخصیات کو اگلے سال کے نوبل انعام عمل کیلئے نامزد کیا ہے اور جواز یہ پیش کیا ہے کہ ان دونوں نے اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات قائم کرنے کیلئے ایک دروازہ کھولا ہے جس سے امن کو فروغ ملے گا۔ 1994 میں اردن کے شاہ حسین نے اسرائیل کے ساتھ دوسری مرتبہ امن سمجھوتے پر دستخط کئے تھے لیکن انھیں امن کا نوبل انعام نہیں دیا گیا۔ البتہ 1994 کا امن نوبل انعام فلسطین کے صدر یاسر عرفات اور سابق اسرائیلی وزیراعظم یزک رابیل کو مشترکہ طور پر دیا گیا تھا۔ دونوں نے اوسلو امن سمجھوتے پر دستخط کئے تھے۔