ملتان(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز روہت شرما اور فاسٹ بولر ایشانت شرما آسٹریلیا کیخلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں شرکت نہیں کریں گے ‘ انجری کے باعث چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے باقی دو ٹیسٹ میچوں میں بھی ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ منگل کو میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما ہیمسٹرنگ انجری اور ایشانت شرما پٹھوں میں کھچاو کا شکار ہیں۔دونوں کھلاڑی آئی پی ایل کے دوران فٹنس مسائل کا شکار ہوئے تھے۔ انجری کے باعث ایشانت شرما آئی پی ایل ادھوری چھوڑ کر ملک واپس لوٹ گئے تھے۔