راولپنڈی (جنرل رپورٹر)سب سے پہلے فرانسیسی حکومت کی جانب سے چھاپے جانے والے گستاخانہ خاکوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں ،کرونا وائرس کی دوسری لہر انتہائی تشویشناک ہے جبکہ حکومت پاکستان غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر ر ہی ہے ،اس ضمن میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی حکومت پنجاب اورصوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے مندرجہ ذیل مطالبات ہیں کہ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی اور الائیڈ ہسپتالوں میں 120 میڈیکل افسران ،36 سینئر میڈیکل افسران ،32 سینئر رجسٹرار اور اتنے ہی پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی کو فوراً پورا کیا جائے ،راولپنڈی یورولوجی ہسپتال کو کوڈ ہسپتال مقرر کیا گیا ہے جبکہ وہاں میڈیکل عملہ اور دیگر وسائل کی شدید کمی ہے اس ہسپتال کو فوری طور پر صحیح معنوں میں فنکشنل کیا جائے اور مستقل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کیا جائے ،آئندہ ملازمت پر رکھے جانے والے ڈاکٹروں کو کم ازکم ایک سال کی مدت تک رکھا جائے ،یورولوجی ہسپتال کے ڈاکٹروں اور نرسوں کو گزشتہ تین ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی انہیں فوری طور پر ادائیگی کی جائے ان خیالات کااظہار صدر وائے ڈی اے بی بی ایچ ڈاکٹر حافظ محمد بلال شبیر،چئیرمین وائے ڈی اے بی بی ایچ ڈاکٹر شعیب وڑائچ، نائب صدر وائے ڈی اے بی بی ایچ ڈاکٹر فیصل شیراز،جنرل سیکرٹری وائے ڈی اے بی بی ایچ ڈاکٹر محسن ،میڈیا سیکرٹری وائے ڈی اے بی بی ایچ نصیر چوہدری نے گزشتہ روز بی بی ایچ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کرونا وائرس کی دوسری لہر انتہائی تشویشناک، ڈاکٹر حافظ محمد بلال شبیر
Nov 25, 2020