بچوں کے حقوق کیلئے بنائے گئے قوانین  فائلوں تک محدود 

Nov 25, 2020

ملتان (لیڈی رپورٹر) ایکٹو آرگنائزیشن فار ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام منعقدہ چائلڈ رائٹس سے شیخ محمد فہیم ‘ سجاد حیدر سپرا‘ عمر فاروق خان بابر‘ وسیم ممتاز‘ یونس غازی‘ ایوب مغل ‘ اﷲ دتہ کاشف‘ معظمہ  حسنین‘ طاہر چوھری‘ مہر اقبال سرگانہ ‘ ملک نعیم اقبال‘ ایاز شیخ‘ فرح دیبا‘ شاہین شفیق‘ سکینہ منیر‘ حبیب اﷲ خان‘ اشرف قریشی‘ حافظ ظفر اور باقر ریاض نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بچوں کے حقوق کیلئے حکومتیں قانون بنا کر صرف فائلوں میں رکھے ہوئے ہیں لیکن ان پر عمل نہ ہونے اور بچوں سے زیادتی کے مقدمات کے بروقت فیصلے نہ ہونے کی وجہ سے بھی بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں میں اضافہ کا باعث ہے۔

مزیدخبریں