اسلام آباد(نیٹ نیوز) چین نے اپنے مقررہ ہدف سے ایک ماہ قبل ہی اپنے تمام دیہی کاونٹیز سے غربت کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے۔اس حوالے سے صوبہ گوئی جو میں غربت سے دوچار آخری نو کاونٹیوں کو بھی غربت سے نجات دلاتے ہوئے انسداد غربت کے ہدف کی تکمیل کی گئی ہے۔ غربت کے شکار صوبوں اور خوداختیار علاقوں میں حکام نے جامع جائزوں کے بعد اپنے اپنے علاقوں سے غربت کے خاتمے میں کامیابی کے اعلانات کیے تھے۔ان میں سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقہ ، ننگ شیاہ ہوئی خوداختیار علاقہ ، گوانگ شی چوانگ خود اختیار علاقہ،صوبہ سی چھوان،صوبہ یوئنان اور صوبہ گانسو شامل ہیں۔صوبہ گوئی جو وہ آخری مقام تھا جہاں انسداد غربت میں حتمی فتح حاصل کی گئی ہے۔یاد رہے کہ چین نے رواں برس دو ہزار بیس تک ملک سے غربت کے مکمل خاتمے کا ہدف طے کیا تھا۔چین میں غربت کی لکیر کا پیمانہ سالانہ تیئیس سو یوان یا یومیہ ایک ڈالر سے سیتھوڑا کم ہے تاہم یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس پیمانے کو سالانہ بنیادوں پر ترتیب دیا گیا ہے جس میں دیہی علاقوںمیں مہنگائی کے دباو جیسے عوامل شامل رہے ہیں۔
چین کی تمام دیہی کاونٹیز سے غربت کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا
Nov 25, 2020