فتح جنگ (نامہ نگار) پی ڈی ایم اور انڈیا کے پاکستان مخالف ایجنڈے میں مماثلت پاکستانی عوام کے لیے لمحہ فکریہ ہے اپوزیشن کا ایجنڈا چوری بچائو اور ذاتی مفادات کا تحفظ ہے گلگت بلتستان کے عوام نے الیکشن میں پی ٹی آئی پر اعتماد کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے بیانیے کو مسترد کر دیا ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے مشیر سید ذوالفقار عباس زلفی بخاری نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں فتح جنگ ٹراما سنٹر کے سنگ بنیا دکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمحکمہ ہیلتھ سمیت دیگر افسران بھی موجو دتھے زلفی بخاری نے کہا کہ مولانافضل الرحمن کو پہلی مرتبہ نوکر ی نہیں ملی وہ ہر حکومت میں شامل ہوتے ہیں ان کو عہدہ دے دیں تو ان کی جنگ ختم ہو جائے گی انھوں نے کہا کہ نواز شریف واپس نہیں آئیں گے چاہے وہ مکمل صحت مند بھی ہو جائیں کیونکہ ان کو پتہ ہے جب بھی واپس آئیں گے ان کو نیا گھر جیل ان کا انتظار کر رہی ہے زلفی بخاری نے کہا کہ ضلع اٹک کے لیے 10بڑے منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل میری اولین ترجیح ہے فتح جنگ میں ٹراما سنٹر بننے سے علاقے کے لوگوں کو ایمر جنسی کی صورت میں راولپنڈی اسلام آباد کے ہسپتالوں میں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی کھوڑ روڈ ، شہر کی سڑکوں اور مین چوک کی خوبصورتی کے لیے بھی جلد فنڈ ز فراہم کریں گے ۔