سندھ ہائی کورٹ نے لیکچررز کو 10 روز میں ٹائم اسکیل دینے کی ہدایت کردی 

کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ 10 ہزار لیکچررز کو ٹائم اسکیل اور ترقیاں نہ دینے کے خلاف درخواست عدالت نے لیکچررز کو 10 روز میں ٹائم اسکیل دینے کی ہدایت کردی۔سندھ ہائیکورٹ  10 ہزار لیکچررز کو ٹائم اسکیل اور ترقیاں نہ دینے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ کمیٹی کام کررہی ہے ، سمری بھیج دی گئی ہے جس پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ پیچیدگیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں تو نتائج کیلئے تیار رہیں  ہمارا حکم وزیر اعلی اور چیف سیکریٹری کیلئے تھا آپ توہین عدالت کی کارروائی کیلئے تیار رہیں آپ چاہتے ہیں وزیر اعلی کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجیں ؟ جس پر اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل نے بتایا کہ تھوڑا سا وقت دے دیں چار دسمبر کو کمیٹی کی میٹنگ ہے عدالت نے لیکچررز کو 10 روز میں ٹائم اسکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 9  دسمبر تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن