کرونا کی آڑ میں تعلیمی اداروں کو بند کرنا ظلم ہے : تحریک منہاج القرآن

ملتان (سپیشل رپورٹر) تحریک منہاج القرآن ملتان کے ضلعی ناظم زمان خان اعوان نے کرونا کی آڑ میں تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے تعلیم دشمن فیصلہ قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز حکومت کی جانب سے کرونا ایس او پیز کی آڑ میں تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے سے حکومت کے تعلیم دشمن عزائم کھل کر سامنے آگئے۔ ملک میں بازار،جلسے، جلوس اور دیگر جگہوں اور تقریبات میں ایس او پیز کی کوئی پابندی نہیں اور جہاں قوم کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے۔ ان اداروں کو بند کرنا بہت بڑا ظلم ہے۔گذشتہ لاک ڈاؤن کے دوران ہونیوالے تعلیمی نقصان کا ازالہ ابھی تک نہیں ہوسکا کہ دوبارہ سے وہی ظالمانہ فیصلہ مسلط کردیا گیا ہے۔ حکومت کو اس بات کا ادراک ہونا چاہئے کہ کرونا سے بچاؤ کیلئے ایس اوپیز پر سب سے زیادہ عملدرآمد تعلیمی اداروں کے علاوہ اورکہیں نہیں ہو سکتا۔ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عوام تنگ آچکے ہیں، حکومت اس تعلیم دشمن فیصلے سے باز رہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...