کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر زرداری اور فضل الرحمان کے درمیان کراچی میں ملاقات ہوئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق فضل الرحمان نے زرداری کی خیریت دریافت کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ فضل الرحمان نے بختاور بھٹو زرداری کی نسبت طے ہونے پر آصف علی زرداری کو مبارکباد دی۔