لاہور (کامرس رپورٹر) صرافہ ایسوس ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج سونے کی قیمت میں دو ہزار 350 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ قیمتوں میں حالیہ کمی سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 10ہزار 500 جبکہ دس گرام سونے کی قیمت چورانوے ہزار سات سو چھتیس روپے ریکارڈ کی گئی۔ انٹرنیشنل مارکیٹوں میں فی اونس سونے کی قیمت اکیاون ڈالر کم ہو کر 1815 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ دوسری طرف ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے اور ایک ڈالر کی قیمت 96 پیسے کم ہوئی ہے۔ انٹر بنک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 96 پیسے کم ہوئی اور قدر 160 روپے 8 پیسے ہو گئی ہے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 75 پیسے کم ہوئی ہے اور ایک ڈالر 160روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔