لاہور(کامرس رپورٹر ) قائد اعظم بزنس پارک اسپیشل اکنامک زو ن میں حکومت نے صنعتی سرمایہ کاری کے لئے دس سال کے لئے ٹیکس ہالیڈے کے علاوہ پانچ سال کے لئے درآمدی مشینری اور پلانٹس پر ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں میں بھی چھوٹ دی ہے جبکہ فوری طور پر انڈسٹریل یونٹ لگانے والوں کے لئے ابھی سے 2.2 میگاواٹ بجلی دستیاب ہے اس کے علاوہ سپلائی کیلئے ایکسٹرنل گیس کی تنصیبات، 16انچ قطر کی 17کلو میٹر کی گیس پائپ لائنیں اور بزنس پارک کے اندر گیس کی فراہمی کیلئے پائپ لائین ورک کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور پارک میں لگنے والی فیکٹریوں کو بجلی فراہمی کے لئے ٹی ڈی سی گرڈ سٹیشن کاا نتظام کیا جا رہا ہے یہ بات پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس (پی آئی ای) کے چیئرمین سید نبیل ھاشمی نے گزشتہ روز پاکستان پلاسٹک مینو فیکچررز ایسوسی ایشن(پی پی ایم اے) کے وفدکوبتائی وفد کی قیادت چئیرمین پی پی ایم اے خلیل احمد کر رہے تھے نبیل ھاشمی نے بتایا کہ دنیا میں پلاسٹک مصنوعات کی کھپت ایک کھرب بیس ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ سب سے زیادہ کھپت امریکہ اور اس کے بعد چین کی ہے جبکہ پاکستان میں مشکلات کے باوجود اس کی شرح ترقی ملک کے کئی صنعتی سیکٹروں کے مقابلہ میں تیز اور صنعتی سرمایہ کاری کی زیاد ہ گنجائش موجود ہے نبیل ھاشمی نے کہا کہ قائداعظم بزنس پارک کی تکمیل سے اس منصوبہ کے ذریعہ پانچ لاکھ افراد کو روزگار حاصل ہوگا جس سے روزگار کی فراہمی کے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی تکمیل ہو گی وفد کے ارکان نے قائد اعظم بزنس پارک میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ قائد اعظم بزنس پارک میں جو سہولتیں دی جارہی ہیں ان سے ملک میں صعنتکاری بڑھانے میں مدد ملے گیاس موقع پرپڈمک کے چیف آپریٹنگ آفیسر علی معظم سید کی دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ قائداعظم بزنس پارک میں صنعتی یونٹس لگانے کیلئے بنائے گئے پلاٹس کو ترجیحی بنیادوں پر فوری قبضہ دیا جائے گا اور -25ایکڑ سے زیادہ انڈسٹریل پلاٹس پر صنعتیں لگانے والوں کو رعایتی پیکج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ قائداعظم بزنس پارک میں صنعتی آبادکاری میں اضافہ کیلئے ایڈوائزری بورڈز کی تشکیل کر دی گئی ہے جس سے بزنس پارک کی آبادکاری میں تیزی آئے گی۔
قائداعظم بزنس پارک میں صنعتی آبادکاری میں اضافہ کیلئے ایڈوائزری بورڈز کی تشکیل کر دی گئی
Nov 25, 2020 | 16:23