سعودی عرب تحفظ جنگلات کےلیے نجی کمپنیوں کی خدمات زیرغور

سعودی وزارت ماحولیات، پانی و زراعت نے کہا ہے کہ مملکت کے 13 صوبوں میں موجود تفریح گاہوں، چراگاہوں اور قومی جنگلات کی حفاظت کے لیے سکیورٹی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کیے جائیں گے۔ عربی روزنامہ ’الوطن‘ نے وزارت ماحولیات کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی عرب میں جنگلات، چراگاہوں اور تفریحی مقامات کا مجموعی رقبہ 2.25 ملین مربع کلومیٹر ہے۔وزارت نے توجہ دلائی ہے کہ سعودی حکومت نے 2 لاکھ 66 ہزار مربع کلو میٹر کے رقبے پر نئے محفوظ جنگلات قائم کیے ہیں۔وزارت ماحولیات کی جانب سے تحفظ جنگلات اور چراگاہوں کے لیے قانون موجود ہے تاہم ان کی حفاظت کےلیے نجی سکیورٹی شعبے کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔نجی سکیورٹی کے شعبے کو جنگلات اور چرا گاہوں کے تحفظ اور ان کی دیکھ بھال کے لیے مخصوص کرنے سے مقامی نوجوانوں کو روزگار کے بھی وسیع مواقع میسر آئیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...