لاہور (سپورٹس ڈیسک ) فرانس اور ریال میڈرڈ کے فارورڈ کھلاڑی کریم بنزیما کو سیکس ٹیپ سکینڈل میں ساتھ فٹبالر کو بلیک کرنے پرایک سال جیل کی قید سزاسنادی گئی ۔عدالت نے فٹبالر کو 84ہزار ڈالر جرمانہ بھی کیا ہے ۔ 33سالہ کھلاڑی ساتھی کھلاڑی کواسی ہزار یورو لیگل اخراجات کی مد میں ادا کرینگے ۔ ایک لاکھ پچاس ہزار یورو کیس میں شامل تین کھلاڑیوں کو بھی ادا کریں گے ۔جن کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے ۔ بنزیما کے وکیل نے کہا کہ وہ فیصلہ کیخلاف اپیل دائر کریں گے ۔